3 اکتوبر، 2017، 12:13 AM

سعودی عرب کے بادشاہ رواں ہفتہ روس کا دورہ کریں گے

سعودی عرب کے بادشاہ رواں ہفتہ روس کا دورہ کریں گے

سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان رواں ہفتے روس کے پہلے دورے پر روانہ ہوں گے اوروہ روس کا دورہ کرنے والے پہلے سعودی بادشاہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان رواں ہفتے روس کے پہلے دورے پر روانہ ہوں گے۔ وہ روس کا دورہ کرنے والے پہلے سعودی بادشاہ ہوں گے۔ سعودی وزارت اطلاعات نے 81 سالہ سعودی بادشاہ سلمان کے روس کے دورے کو تاریخی  قرار دیا ہے کیونکہ یہ سعودی سربراہوں کی جانب سے روس کا پہلا دورہ ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق سعودی بادشاہ جمعرات کو روس کا دورہ کریں گے۔ خیال رہے کہ روسی صدر پوتین نے 2007 میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔

News ID 1875684

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha